Sun, Feb 28, 2021
   مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی میں تقریب یوم جمہوریہ ہند کا اہتمام محبان وطن سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
     (راہ اسلام نیوز)مفتی عبداللہ کی اطلاع کے مطابق  بتاریخ 26 جنوری 2020ء بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب (صدر جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی) اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب مدظلہٗ العالی (جنرل سکریٹری جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ اور آندھرا)  شرکت فرما کر رسم پرچم کشائی انجام دیں گے اور ملک کے موجودہ حالات اور دستور ہند کی حفاظت پر تفصیلی خطاب بھی فرمائیں گے ان شاءاللہ جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا مفتی محمد عمران خان صاحب قاسمی (سکریٹری جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی) محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری (ترجمان مجلسِ تحفظِ ختمِ نبوّت ٹرسٹ کاماریڈی) شرکت فرمائیں گے، نیز حافظ محمد مجاہد منھاجی، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی حافظ عدنان ذاکر، حافظ طاہر نے آپ سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے۔