Tue, Mar 2, 2021

تنگا تورتی ضلع سوریاپیٹ میں عظیم الشان جلسہ بعنوان
ملک کے موجودہ حالات قرآن وحدیث کی روشنی میں

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ومدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات وانتظامی کمیٹی مسجدنور تعلقہ تنگا تورتی ضلع سوریاپیٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ تحفظ ایمان بعنوان ملک کے موجودہ حالات قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا حل زیر سرپرستی امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھیرا حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ صاحب سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع سوریاپیٹ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھیرازیر نگرانی محترم الحاج قاضی محمد اکرام اللہ صاحب ناظرالقضاءة تلنگانہ مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد نجم الدین عامر حسامی صاحب امام وخطیب مسجد انبیاء حیدرآباد مدعو علمائے کرام حضرت مولانا محمد عبد العزیز صاحب ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم وسرپرست جمعیتہ علماء ضلع سوریاپیٹ مولانا محمد عابد انجم رشادی صاحب ناظم مدرسہ جامعتہ ا لرشیدنلگنڈہ کنوینر جلسہ مولانامحمد عبدالاحد فلاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ وناظم مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگاتورتی ضلع سوریاپیٹ ان علمائے کرام کے بصیرت افروز خطابات ہونگے اس اہم موقعہ پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع سوریاپیٹ کے تحت چلنےوالے 15مکاتب قرآنیہ کے طلبہ وطالبات کا تعلیمی تقریری وتربیتی مظاہرہ بھی ہوگا بعد نماز ظہر طعام کا نظم رہے گا احاطہ مدرسہ میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہےگا عامة المسلمین سے پر خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ اس ومقدس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں منجانب مجلس تحفظ ختم نبوت ومدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات وانتظامی کمیٹی مسجد نور تعلقہ تنگا تورتی ضلع سوریاپیٹ تلنگانہ فون برائے رابطہ 9440039770