Thu, Feb 25, 2021

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا تعارف اور خدمات

( )حافظ محمد فہیم الدین منیریؔ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کا تعارف اورخدمات کی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے عامۃ المسلمین کیلئے بیان جاری کرتے ہو ئے کہا کہ تمام تعریفیں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کیلئے سزاوار ہیں جس نے دنیا ئے انسانیت کی ہدایت کے لئے حضرت محمدﷺ کو قیامت تک کے لئے آخری نبی بنا کر بھیجا ،قرآن کریم و احادیث ِ مبارکہ کی روشنی میں تمام علمائے امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آنحضرت ﷺ آخر ی نبی ہیں، جوبھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا ہے، کذاب ہے اور کافر ہے؛ مسیلمہ کذاب کو دورِ صدیقی ــؓمیں کیفر وکردار تک پہنچایا گیا؛ جب جب بھی نبوت کے جھوٹے دعوے دار پیدا ہوئے امت کے جیالے ان کے کفر کو واضح کر کے امت مسلمہ کو آگا ہ کرتے رہے، اوران کو جہنم رسید کرتے رہے ،گذشتہ صدی کا کذاب مرزاغلام احمد قادیانی مختلف دعوے کیا ، اور اسکے متبعین نے اسلام کا لیبل لگا کر عام مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کرتے جارہے ہیں، علماء حق نے ہر علاقے میں ا س کے باطل عقائد و نظریات اور اس کی چال بازیوںسے امت کو آگا ہ کر کے کفر یہ عقا ئد سے بچا نے کی کو شش وفکر کر تے رہے ہیں۔ کاما ریڈی میں مسلمانو ںکی کثیر آبادی ہے ،سوء قسمت بعض آبائی قادیانی جو برسوں سے آباد تھے ؛ ۱۹۹۹؁ء میںکاماریڈی کے اطراف و اکناف میں اپنی ریشہ دوانیاں شروع کیں، دیہات کے بھولے بھالے مسلمان اس فتنہ کی سنگینی سے غافل رہے، قادیانیت اپنی ناپاک چال بازیوںسے مسلمانوں کو اپنی چنگل میںلیتی رہی ، اور دیکھتے ہی دیکھتے بین الاقوامی قادیانیوں کی پشت پناہی سے ۲۴/ دیہات قادیانیوں سے متأثر ہوچکے تھے؛ اللہ سبحانہ و تعالی نے حالات پر کرم فرمایا ، پھرملت کا درد اور امت کی تڑپ ،فکر رکھنے والے چند احباب نے حضرت مولانا قاری عثمان صاحب دامت برکاتہم ناظم اعلیٰ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کو حالات سے مکمل واقف کروایا،۱۲ربیع الاول ۱۴۲۱؁ ھ ۵؍ جون ۲۰۰۰؁ء شب جمعہ مجا ہد ملت حضر ت مو لانا ابرارالحسن صاحب رحمانی نے کاماریڈی کے نمائندہ شخصیات ونوجوانوں کے ہمراہ مکمل مجاہدانہ قیادت میں با ضابطہ کام کا آغاز کیا حضرت مجاہد ملت کی کاماریڈی میں بار بار تشریف آوری اور ہر چھوٹے بڑے دیہات کے دورِقاونیوں اور انکے ہم نواؤں سے باربا کفت و شنید نے کفر کی جڑؤں کو کاٹ دیا ایک ایک کرکے قادیانیت سے متأثرہ ۲۴/ دیہات (جہاں قادیانی پہونچ کر اپنی ناپاک چال بازیوںسے بھولے بھالے مسلمانوں کو اپنے چنگل میں پھنسا چکے تھے)
تائب ہوکر حلقہ اسلام میں داخل ہوگئے، الحمد اللہ اسوقت ۸۵/سے زائد مکاتب قائم ہیں ،جہاں ۱۱۳۱/سے زائد طلباء و طالبات کو۶۸/سے زائد معلمین کرام علم دین اور عقائد صحیحہ ،محبت نبیﷺ سے آراستہ کررہے ہیں۔قادیانیت ، شکیلیت و تمام باطل مذاہب کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ کرنے اور امت مسلمہ کو اپنے فرض منصبی کی یاد دہانی کے لئے عشق نبوی ﷺ سے سرشار ہوکر ہر سال جلسہائے تحفظ ختم نبوت کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ایجو کیشنل اینڈ چیار ٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے تحت اذان ،نماز،تعلیم وتربیت اور خدمت خلق پر مبنی فلاحی و رفاہی کام مخیر احباب کے مخلصانہ تعاون سے بحسن خوبی انجام پارہے ہیں جن میں قابل ذکر یہ ہیں ۔ (۱)مکاتب کا قیام(۲)آئمہ ومعلمین کا انتظام(۳) معلمین کیلئے رہائش گاہ کی تعمیر (۴)معلمین کیلئے سائیکل کا نظم(۵)مساجد کی تعمیر (۶) ڈلوں کا انتظام(۷)غیر آباد مساجد کی آباد کاری(۸)پانی کانظم بور ڈلواکر (۹) بیواؤں ،یتیموں کی امداد(۱۰)غریب بچیوں کی شادیو ں میں تعاون(۱۱)بیماروں کے علاج کیلئے مالی امداد (۱۲)رمضان المبارک میں راشن پیاک،عید پیاک(۱۳)رمضان المبارک میںافطاری کا نظم(۱۴) عید الاضحیٰ میں گوشت کی تقسیم ۔دعاء ہے کہ اللہ ہم تمام خدام و کارکنان کو اخلاص کیساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین بجاہ سید المرسلین خاک پاکِ رسول ﷺ۔اہل خیر حضرات سے دردمندانہ گذارش ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا بھرپور تعاون فرمائیں:تفصیلات کیلئے الحاج سید محمد عظمت علی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی9618156786الحاج محمد عبدالواجد علی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی9866505757