Fri, Feb 26, 2021

صحابہ کرام سے محبت کرنے والا اللہ کے رسول ﷺ سے محبت کرنے والا ہوگا؛ اور جو صحابہ کرام سے بغض رکھے گا اللہ کے نبیﷺ کے ناراضگی کا مستحق ہوگا۔
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کا بیان 

حضرات صحابہ کرام پیارے آقا حضرت محمدﷺ کے لئے انتخابِ خداوندی ہے، اور صحابیت کا مقدس رتبہ اللہ تعالی کی جانب سے عطاء کردہ شرف و اعزاز ہے، صحابہ تمام افراد میں افضل ہیں، ان پاک ہستیوں سے محبت حضور ﷺ سے محبت ہے، ان سے بغض رکھنے والا حضور ﷺ کے غیض و ناراضگی کا مستحق ہے، حضرات صحابہؓ کو پیارے آقا ﷺ نے ستاروں کے مانند قراد دیا، کسی صحابی کو برا بھلا کہنا ہرگز جائز نہیں ہے، اس بارے میں خلفاءِ راشدین، اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین اور امہات المؤمنین کی عظمتِ شان تمام امت میں اعلیٰ و ارفع ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہونچتا کہ حضرات صحابہؓ میں سے کسی کے بارے میں لعن طعن کریں۔
    تمام صحابہؓ حضورﷺ کے پیارے اور چہیتے ہیں؛ حضرت امیرِ معاویہؓ کاتب وحی ہیں؛ اور اسلامی سلطنت کی توسیع میں آپ کی بڑی قربانی ہے،    
    جامعہ نظامیہ کے فتوے کے مطابق ہمیں ایسے افراد سے بچنے اور دور رہنے کی ضرورت ہے، جو حضرت معاویہؓ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، حال ہی میں گستاخ علی قادری نے جس طرح کی گندی زبان استعمال کی ہے وہ کسی اور فرقہ کی زبان ہے، اہلسنت والجماعت تو تمام صحابہؓ سے دل وجان سے عظمت رکھتے ہیں۔
    ہمیں چاہئے کہ اکابر علماء اور سلفِ صالحین کی تعلیمات کو مدِنظر رکھتے ہوئے خلفاء راشدین امہات المؤمنین اہلِ بیت اطہار اور تمام صحابہؓ سے محبت رکھیں، اور اس قسم کے لوگوں سے دور رہیں۔