Fri, Feb 26, 2021

 جمعیۃ علماء کاماریڈی کی زیر نگرانی ضلع سدی پیٹ کے موضع احمد نگر راشن پیاکجس کی روانگی

 

 مفتی خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی و میدک کی اطلاع کے بموجب ضلع سدی پیٹ منڈل دولت آباد کے موضع احمد نگر جہاں لاک ڈاؤن کی بناء پر مقامی احباب کو باہر نکلنے سے منع کیا گیا، اشیائے خورد و نوش کے لئے پریشان ہونے کی اطلاع دفتر جمعیۃ علماء کاماریڈی ملنے پر گزشتہ دنوں ترکاری بھیجی گئی تھی اور آج 10/اپریل 2020ء بروز جمعہ جناب میر فاروق علی صاحب (خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی) محمد فیروز الدین (پریس سکریٹری) کی زیرنگرانی بذریعہ ٹرالی آٹو ایک سو اسی (180) پیاکجس جو ضروری اشیاء پر مشتمل ہیں روانہ کیا گیا ہے۔
الحمداللہ جمعیۃ علماء کاماریڈی کے صدر حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری، الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری) و دیگر تمام ذمہ داران و کارکنان کی کاوشوں سے ضرورت مند افراد تک راشن پہنچایا جارہا ہے،
اس میں بالخصوص جناب حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی (ادارہ منیر الاسلام حیدرآباد) کے توسط سے جناب محمد عبدالماجد علی صاحب انجینئر، شکیل بھائی، راج احمد صاحب، اکبر بھائی حیدرآباد، و صادق علی صاحب ساحل ٹریڈرس کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر محمد شبیر و دیگر خدام و کارکنان جمیعۃ علماء کاماریڈی موجود تھے، محمد عبدالطیف احمد نگر پہچ کرراشن پیاک مقامی احباب کیے حوالے کیے
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور خدام و کارکنان جمیعۃ علماء کاماریڈی کی کوششوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
*9848787553_________9618156786*