Wed, Feb 24, 2021

*نظام ساگر منڈل کے موضع ترکاپلی میں لاک ڈاؤن سے پریشان حال افراد کی مدد*

(_____) کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر منڈل کے موضع ترکاپلی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا تھا جسمیں مقامی احباب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان ہیں اشیاء خورد و نوش فراہم نہیں ہورہے ہیں بہت سارے احباب فکر مند ہوئے اس سلسلے میں مرزا حفیظ بیگ صاحب (رکن جمیعۃ علماء کاماریڈی و رکن بلدیہ واڈنمبر 18)، اور ننھو خان صاحب (رکن جمعیۃ علماء مسجد محمود اشرف کاماریڈی) و سید اعظم صاحب نے ایڈیشنل ایس پی صاحب کاماریڈی سے نمائندگی کی اور مقام پر پہنچنے کے لئے تعاون اور اجازت کی درخواست کی جس پر ایڈیشنل ایس پی صاحب کاماریڈی نے نہ صرف اجازت نامہ دیا بلکہ نظام ساگر پی ایس (PS) کو فون کرکے پولیس جوانوں کو ساتھ جانے کی ھدایت بھی دی، سید اعظم صاحب وکاس نگر، خواجہ صاحب اور ان کے رشتہ داروں نے فراخدلانہ تعاون کرتے ہوئے اشیاء خورد ونوش کا انتظام کیا سید مجاھد علی (رکن جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے ترکاری کا نظم کیا الحمداللہ 10/ اپریل 2020 بروز جمعہ سید اعظم صاحب نے پولیس کی نگرانی میں بلاتفریق مذہب وملت ترکاپلی پہنچ کر تقسیم کیا مقامی احباب نے دعاؤں سے نوازا۔
محمد فیروز الدین (پریس سکریٹری جمیعۃ علماء کاماریڈی) نے عامۃ المسلمین سے اپنے اطراف واکناف دیہاتوں سے متعلق معلومات رکھنے اور حسب ضرورت مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
9848787553