Tue, Mar 2, 2021

ضلع میدک کے منڈل رامائم پیٹ کے مختلف دیہاتوں میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی جانب سے راشن تقسم

(______) مفتی خواجہ شریف مظاہری تر جمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ضلع میدک کے رامائم پیٹ منڈل کے موضع Dدھرمارم کوناپور اور حسن نگر، اسنّاپل،ی نظام پیٹ ننداگوگل مستقر رامائم پیٹ پر ضرورتمند بیواؤں میں آج 15/مئی/2020؁ء بروز جمعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کیجانب سے رمضان راشن کی تقسیم جناب حافظ عبدالعزیز صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل رامائم پیٹ و نظام پیٹ، حافظ اسماعیل بابا جنرل سکریٹری کی نگرانی میں تقسیم کیا گیا۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی دامت برکاتہم کی صدارت میں رمضان کے مبارک مہینے میں چھوٹے چھوٹے موضعات وقصبات میں راشن تقسیم کا کام جاری ہے، جو اہل خیرحضرات سے تعاون حاصل کرکے کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں جناب حافظ عبدالرحمن حلیمی ادارہ منیر الاسلام حیدرآباد کے توسط سے قاضی ظہیرالدین صاحب امیرپیٹ وعبدالستار صاحب کا گراں قدر تعاون حاصل رہا، 7 مقامات کے (89) ضرورت مند و بیوہ خواتین میں رمضان پیاک کی تقسیم عمل میں آئی، حافظ عبدالعزیز صاحب منیری نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا۔
مزید تفصیلات ورابط کیلئے مولانا نظر الحق قاسمی 9014142314 ودیگر دیہاتوں میں راشن تقسیم میں تعاون کی گذارش کی ہے رقم جمع کروائیں۔ گوگل پے محمد فیروز الدین انچارج راشن تقسیم مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چاٹیل ٹرسٹ کاماریڈی 9848787553