Thu, Feb 25, 2021
*پٹلم پولیس کا51سالہ شخص پر ظلم*
*ظلم کی انتہا پیٹ پیٹ کر دونوں ہاتھ فیکچر کردیئے گئے*_ 
*الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی الحاج مقصود احمد خان لیگل ایڈوائزر جمعیۃ علماء کاماریڈی   کا خاطی  ملازمین پر کیس رجسٹر کرنے اور مظلوم کی مدد کرنے  اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل*
(      )  محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی  تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محمد عظیم الدین (51 سال) جو انتہائی دیندار شریف غریب تاجر پارچہ، اور عام لوگوں میں نہایت مقبول بھی ہیں، 10/اپریل/2019ء بروز جمعہ صبح کے اوقات میں مستقر پٹلم اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر( شوگر ہائی بلڈ پریشر) کی دوائی دینے  کی غرض سے پہنچنے ہی تھے  کی کچھ ہی دیر میں  پٹلم PS سے دو پولیس جوان پہنچ کر محمد عظیم الدین پر اپنی لاٹھی سے نہایت بے دردی کے ساتھ پیٹنا شروع کردیا، پھر انھیں پٹلم پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں پہلے سے موجود ایک اور پولیس جوان نے انھیں بہت زیادہ پیٹا جس کی وجہ سے محمد عظیم الدین کے دونوں ہاتھ فیکچر ہوگئے۔
پٹلم میں ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے کے بعد گھر پہونچادیا گیا، رشتہ داروں کی گزارش پر طبیعت کی خرابی اور ہاتھوں میں شدید درد کی وجہ سے ضلعی سرکاری دواخانہ کاماریڈی لایا گیا، لیکن اسوقت آرتھو ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر کاماریڈی کے ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے، وہاں موجود ڈاکٹر نے اولا مذہب دریافت کیا پھر کہا کہ مسلمانوں کو ہم نہیں دیکھ سکتے اصرار پر صرف باہر سے ادویات استمعال کرنے کا مشورہ دیا،
مریض کے قریبی رشتہ دار، دوست احباب نے مریض کی ناقابل برداشت تکلیف کو دیکھتے ہوئے بانسواڑہ پولیس اسٹیشن رابطہ کیا اور نظام آباد کے ہاسپٹل سے رجوع ہونے کی درخواست کی تو بانسواڑہ پولیس اسٹیشن کے تعاون سے نظام آباد ڈاکٹر  سے متوجہ ہوئے ڈاکٹر  نے انکا تشفی بخش علاج کیا، اور انھیں تین ماہ مکمل سختی کے ساتھ بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی،
 12 اپریل2020 پٹلم پولیس کو درخواست بھی دی گئی، اور بانسواڑہ کے ڈی ایس پی(DSP) صاحب سے بھی نمائندگی کی گئی لیکن اس پر فی الحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی،
لہذا جمعیۃ علماء کاماریڈی وزیر اعلٰی عالیجناب KCR صاحب سے گزارش کرتی ہے کہ اس قسم کے ظالم پولیس جوان سے قوم کی حفاظت کرے، یہ ملک اور حکومت وقت کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ جلد از جلد خاطی پولیس عہدیداران کے خلاف مناسب ایکشن لیں اور تادیبی کارروائی کریں، اور مظلوم محمد عظیم الدین جو غریب انتہائی شریف ہیں ان کو انصاف دلائیں اور انکی بھرپور مدد کریں۔