Sun, Feb 28, 2021

اسلام کے اولین فریضہ،نماز وواذکار نماز کی عملی تعلیم کی ایک تحریک
ایک ماہی نماز و اذکار نماز سیکھئے ،انسٹی ٹیوٹ آف عربک حیدرآباد کے زیراہتمام فری کورس کا آغاز

نماز، دن بھر میں ایک مسلمان پر پانچ مرتبہ فرض ہے اور اسلام کے بنیادی فرائض میں سے پہلا فریضہ ہے،نماز کو رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی عمارت کی بنیادقراردیا ہے،اور قرآن مجید نے نماز کے قیام کو ایمان وشرک، اسلام وکفر کے درمیان علامتی فرق بتلایا ہے ،اور پنچ وقتہ نمازوں میں ایک مسلمان ۴۸ رکعتیں پڑھتا ہے،۹۶ مرتبہ سجدہ کرتا ہے ،اور یہ بندگی اس کے خالق ومالک سے رشتہ جوڑنے اور اس کی رحمتوں کو پانے کا سب سے بہترین وموثر ترین ذریعہ ہے،وہیں نماز ملت کے اجتماعیت کا عملی ثبوت ہے کہ ساری مسلم قوم رنگ ونسل، وطن ووبرادری کے فرق سے بالاتر ہوکر ایک ہی صف میںاپنے مالک کے سامنے کھڑی ہوجاتی ہےاور سارے امتیازات کو بھلاکر امت واحدہ ہونے کا ثبوت دیتی ہے،بتان رنگ وخون کو توڑنے اور مٹانے کا ایک عملی مظاہرہ ہے ، جس کی نماز صحیح اس کی ساری زندگی مومنانہ شان سے متصف ہوجاتی ہے ،اور مساجد تو رحمتوں کے مرکز،پیام حق وصداقت کے سنٹر ،پیغام امن ومحبت کےداعی ہیں ،ایک طرف یہ ارشادات وحقائق ہیں اور دوسری طرف غفلت وبے اعتناہی بھی روز مرہ کی تلخ حقیقت ہے ،ان حالات میں انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد رجسٹرڈ جس کا قیام سن ۲۰۰۵ میں عربی زبان کی تعلیم وترویج کےلئے عمل میں آیا ہے اور جو پچھلے پندرہ برس سےکارکرد ایک تعلیمی ادارہ ہے نے نماز واذکار نماز کو سیکھنے سکھانے ،ثنا سے لے کر دعائے قنوت تک اور نماز کے متعلقات کی عملی تعلیم وتربیت کے لئے ایک عملی وتربیتی اور تعلیمی تحریک کا آغاز کیا ہے، جس میں ایک ماہی کورس اہم کام ہے،اور بھی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جس پر مستقبل میں عمل کیا جائے گا،پیر تا ہفتہ ایک گھنٹہ کی کلاس رکھی گئی ہے،کورس پوری طرح مرتب ہے،وہ مسلمان جن پر نماز فرض ہوچکی ہے اور جو احکام شریعت کے مکلف ہیں اور جنہیں نماز کو سیکھ کر پڑھنا ضروری ہے ان کے لئے یہ کورس مفید ہے،اسی طرح نوجوان نسل جو بچپن میں نماز نہیں سیکھ سکی ان کو سکھانے پڑھانے کاایک تعلیمی مشن ہے،اور یہ کورس بالکل مفت ہے ،،شرکائ کورس کے آغاز سے پہلے رجسٹریشن کروالیں ،۲۰ مارچ ۲۰۲۰ جمعہ سےاس کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے،مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز اس کورس کے نگران و مرتب ہیں اور حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کی سرپرستی میں یہ ادارہ کام کرتا ہے، ، ایک ماہی فری کورس میں نماز واذکار نماز کے ساتھ ساتھ اس سے متعلق بنیادی معلومات پڑھائی اور سکھائی جائیں گی، داخلہ کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے،وقت مقررہ پر ہر دن کلاس شروع ہوجائے گی۔ یہ کورس فی الحال صرف مرد حضرات کے لئے ہے۔عامۃ المسلمین خاص طور پرنوجوانوں ومرد حضرات سے پرخلوص اپیل ہےکہ وہ اس علمی وتعلیمی کورس سے استفادہ کریں ،انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم میںباوقات کار صبح ۹ تا ۴ بجے شام رجسٹریشن کروالیں اور مزید رہنمائی کے لئے سیل نمبر 9966163402-944050891 -پر۹ تا ۴ کے دوران رابطہ کریں۔ والسلام
مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم