Tue, Mar 2, 2021

مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگاتورتی کے لئے مالی تعاون کی اپیل

سوریا پیٹ 9 مئی (اسٹاف رپورٹر) الحمدللہ یہ امر محتاج تعارف نہیں مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگاتورتی ضلع سریاپیٹ تلنگانہ اپنے 14سال مکمل کرچکاہے،چونکہ ضلع سریاپیٹ کے کیٔ دیہاتوں میں فتنہ قادیانیت کا منحوس سایہ اہل ایمان خصوصاً دیہاتوں کے بھولے بھالے مسمانوں کے لۓ بہت بڑا چیلنچ بنا ہوا ہے،اس کے زد میں آنے والے بہت سارے نادان مسلمان ایمان کی حقیقت و قدروقیمت سے ناواقف ہیں،یہ ہولناک اطلاعات پاکر اس اثر کو ختم کرنے والے معصوم نسل کو صحیح عقائد سے آراستہ کرنے کی غرض سے مرکزی مقام پر مدرسہ کاسنگ بنیاد رکھاگیا،مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات واقع تعلقہ تنگاتورتی ضلع سریاپیٹ نثاء عالم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کل 14برسوں سے مسلمانوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرتا رہا ہے،مدرسہ میں شعبہ دینیات،ناظرہ،شعبہ حفظ قرآن مجید، تجوید، شعبہ عالم کورس،چار سالہ کے علاوہ اردو،انگلیش،تلگو،ریاضی،مضامین داخل نصاب ہیں،مدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات میں فل حال 108ایک سو آٹھ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں،اور اسی طرح جن میں زیادہ تر نادار طلباء و طالبات ہیں،جن کی کفالت (غزا،لباس،علاج،معالجہ اور رہائش) مدرسہ کے ذمہ ہیں،یہاں یہ بات بے محل نہ ہوگی کہ ادارہ کو آمدنی کا کوںٔی مستقل ذریعہ نہیں ہیں،مدرسہ کا سالانہ خرچ 1200000بارہ لاکھ سے زائد ہے،جو اہل ثروت اشخاص کے فراخدلانہ عطیات سے الحمدللہ پورا ہوتاہے،اہل ثروت اشخاص سے پر خلوص گزارش کی جارہی ہے کہ زکوٰۃ،صدقات اور اسی طرح عطیات کے ذریعہ ادارہ کا تعاون فرمائیں۔مزید تفصیلات کے لئے براۓ رابطہ 9440039770۔مالی تعاون کے لئے ثناء عالم ایجوکیشل سوسائٹی کا اکاؤنٹ نمبر۔62423466447. S B I Branch تنگاتورتی۔اںٔی یف سی کوڈ0021658