Thu, Feb 25, 2021

مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی نمایاں خدمات
تعاون کےلئے ممتاز علماء کرام کی اپیل

پریس نوٹ: 2-5-2020   مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ارکان وعہدیداران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا محمد عبد القوی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا محمد امجد علی قاسمی ،مولانا مصلح الدین قاسمی اورمولانا محمد ارشد علی قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا : مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کے پیشِ نظر فتنہ قادیانیت وشکیلیت اور دیگر گمراہ فتنوں کے تعاقب کےلئے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش ایک اہم اور سرگرم تنظیم ہے ، اس کے تحت دیہاتوں میں غریب مسلمان بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے دینی تعلیمی مکاتب قائم ہیں ، دیہات کے مسلمانوں میں دینی شعور بیدار کرنے اور انھیں اسلام سے وابستہ رکھنے کےلئے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں ، بیوہ خواتین،یتیم بچوں، معذور اور بےسہارا افراد کو ماہانہ وظائف دئے جاتے ہیں،عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیہاتوں میں قربانی کا نظم کیاجاتا ہے ہرسال ماہ رمضان میں دیہات کے مسلمانوں کے لیے افطار اورعیدفوڈپیاک کا انتظام کیا جاتا ہے، اس سال حالات کی وجہ سے ماہ رمضان کی یہ سرگرمیاں موقوف ہیں، اس کے علاوہ ختم نبوت اور ایمانیات سے متعلق لٹریچر کی نشرواشاعت کاسلسلہ بھی جاری ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کی یہ تمام خدمات وسرگرمیاں محض اللہ تعالیٰ کی توفیق وعنایت اور ملت کے دردمند ومخلص اصحابِ خیرکےحسنِ تعاون سے انجام پاتی ہیں، اس لیے ہم تمام برادرانِ اسلام اور دختران ملت سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کے مبارک موقع پر زکوٰۃ صدقات اور عطیات کے ذریعہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کا بھر پور تعاون فرمائیں، ٹرسٹ کےاکاؤنٹ نمبر 9380100008353بینک آف بڑودہ چنچل گوڑہ برانچ میں تعاون کی رقم جمع کی جاسکتی ہے، واضح رہے اس اکاؤنٹ میں صرف انڈیا ہی کے احباب رقم ڈال سکتے ہیں بیرونِ ملک کے احباب اس میں رقم ڈالنے کی زحمت نہ فرمائیں، مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985030527 / 9949144557 /8801774902 پر ربط کیاجاسکتا ہے۔