Tue, Mar 2, 2021

*کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباکاریوں سے بچنے، حفاظتی اقدامات پر عمل کی مصلیان مساجد سے مفتی خواجہ شریف مظاہری کی اپیل

 مفتی خواجہ شریف مظاہری آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے صحافتی بیان میں تمام عوام سے بالخصوص مصلیانِ مساجد سے کرونا وائرس کے ہر دن بڑھتے نئے کیسس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات و تدابیر پر مکمل عمل کی اپیل کی اور مصلیانِ مساجد کو کرونا وائرس کی خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لئے ضروری واہم ہدایات سے واقف کروایا۔
ا) مسجد آنے والے حضرات ماسک لگا کر آ ئیں۔
ب) مسجد آتے جاتے وقت مصافحہ و معانقہ کرنے سے احتیاط کریں۔
ج) 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ حضرات گھر میں ہی نماز ادا کریں۔
د) کھانسی، سردی، بخار اور دیگر بیماریوں سے متأثر احباب بھی اپنی نمازیں اپنے گھر پر ہی پڑھا کریں۔
ہ) گھروں سے ہی اپنی ضروریات (پیشاب، پاخانہ اور وضو وغیرہ) سے فارغ ہوکر مسجد تشریف لائیں؛ کیونکہ مسجد کے وضو خانے اور طہارت خانے استعمال کرنے سے بیماری کے پھیلنے کا خدشہ اور زیادہ ہے۔
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: جوشخص اپنے گھر میں اچھی طرح طہارت یعنی وضو وغیرہ حاصل کرے پھر اللہ تعالیٰ کے کسی گھر (یعنی مسجد) کی طرف جائے تاکہ اللہ کے فرائض میں سے کسی فريضہ (نماز) کو ادا کرے تو اس کے قدم اس طرح (شمار) ہوں گے کہ ان میں سے ایک قدم گناہ مٹائے گا اور دوسرا درجہ بلند کرے گا۔ (صحیح مسلم)
و) مسجد میں صرف باجماعت فرض نماز ادا کی جائے گی۔
ز) فرض نمازوں سے پہلے یا بعد کی سنت اور نوافل گھروں میں ہی ادا کریں۔
ح) مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے علاحدہ علاحدہ داخل ہوں اور نکلیں۔
ط) اپنی ٹوپی گھر سے پہن کر مسجد آئیں، مسجد میں رکھی ہوئی ٹوپی اور تولیہ وغیرہ استعمال نہ کریں۔
ی) اذان کے صرف 10 منٹ بعد فرض نماز ادا کرلی جائے۔
ک) فرض نماز کے علاوہ مزید دیگر عبادات وغیرہ وغیرہ اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں۔
دعاؤں کا خوب گھر پر اھتمام فرمائیں صبح شام کی مسنون دعائیں پڑھیں اور بچوں کو پڑھائیں
*─━━═══ [ذمہ داران مساجد سے چند گذارشات] ══
ا) مسجد کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں؛ مسجد کی جانمازوں اور قالین کو اٹھاکر رکھ دیں، صرف فرش پر نماز ادا کریں۔
ب) ہر فرض نماز سے پہلے فرش کی صفائی کرائیں۔
ج) جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے مختصر خطبہ اور مختصر نماز پڑھایا جائے۔
د) اگرممکن ہو سکے تو مسجد کے باب الداخلہ پر ہنڈ واش 🤲 یا سیناٹائیزر Sanitizer🧴 کا انتظام کریں۔
ہ) ممکنہ حد تک تمام مصلیوں کا ریکارڈ محفوظ رکھیں۔
و) بے اصولی کرنے والے پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
ز) نماز کی صف میں مصلیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں۔

*ہر مسجد کمیٹی سے گذارش ہے کہ وہ اوپر لکھے ہوئے ان اہم ہدایات کو اردو اور رومن انگلش میں لکھ کر Flexi بنا کر مسجد کے اندر اور باہر لگا دیں تا کہ آنے والے مصلیان کرام کو ان ہدایات پر عمل کرنے میں سہولت ہوسکے۔*
✿❀✿❀✿ *مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری*✿❀✿❀
*آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء ہندضلع کاماریڈی*
*✽9396949590✽*