مساجد کے سلسلہ میں چیف منسٹر کے بیان کا
حافظ محمد فہیم الدن منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے خیر مقدم
حافظ محمد فہیم الدن منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے خیر مقدم
محمد فیرز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کے مطابق مساجد اللہ کا گھر ہے مسجد کی حفاظت ہماری اپنی حفاظت ہے۔
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے سکریٹریٹ کی مساجد کے سلسلہ میں علماء کرام و مشائخین عظام و قائدین ملت کے ساتھ وزیراعلیٰ سے ملاقات اور سکریٹریٹ کی مساجد کی اسی مقام پر تعمیر کا چیف منسٹر تلنگانہ کی جانب سے تیقن پر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سےہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
اسی کے ساتھ اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ جلد از جلدسکریٹریٹ حیدرآباد کی مساجد ھاشمی ومعتمدی کی اسی مقام پر تعمیرنو کا کام شروع کیا جائے گا۔
نیز مطالبہ کرتے ہیں کہ عبادت گاہوں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے؛ مزید اس طرح کے واقعات آئندہ نہ پیش آئیں؛ اس کے لئے علاقہ کے کلکٹر اور کمشنر بلدیہ و دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو پابند کیا جائے کہ عبادت گاہوں کو راستہ یا کسی بھی تعمیر کے بہانے نقصان نہ پہونچے اور مکمل حفاظت ہو۔