Thu, Feb 25, 2021

مدارس اسلامیہ کا تعاون وقت کی اہم ضرورت
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی عامۃ المسلمین سے مدارس دینیہ کے تعاون کی مخلصانہ اپیل۔

(____) مدارس اسلامیہ دین کے مضبوط قلعہ ہیں مدارس سے مساجد کو ائمہ، مؤذنین، خطباء اور امت کے افراد کو بلندیوں تک پہنچانے والے اساتذہ و معلمین فراہم ہوتے ہیں، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ سے نہ صرف دین وملت کی خدمت ہورہی ہے؛ بلکہ ملک کی تعمیر وغربت کے خاتمہ میں مدارس کا اہم کردار ہے۔
اس وقت تقریبا تین ماہ سے کرونا وائرس کی وباء سے عام مسلمان پریشان ہیں؛ (الله اپنے فضل و کرم سے جلد از جلد اس وبا ءکا خاتم فرما کر انسانیت پر رحم فرمائے)؛ جہاں ملک کی معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے وہیں چھوٹے بیوپاری و تاجر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مدارس دینیہ کے لئے مساجد میں اعلانات کے ذریعہ رمضان المبارک میں چھوٹے چھوٹے تاجر دل کھول کر تعاون کیا کرتے تھے؛ لیکن اس سال رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفراءِ مدارس، و ذمہ دار مدارس مخیر احباب تک نہیں پہنچ سکے، ان حالات میں بھی بہت سارے احباب نے مدارس کا دل کھول کر تعاون کیا؛ الله سب کے تعاون کو بے انتہا قبول فرمائے، عامۃالمسلمین سے مخلصانہ گذارش ہے کہ مدارس کا دل کھول کر تعاون کریں، ذمہ دار احباب سے اپیل کی ہے کہ معلمین مکاتب کی تنخواہ نہ روکیں، بلکہ کوشش کریں کہ ممکنہ حد تک تنخواہ دی جائے، مدارس کے تعاون سے الله رحم فرمائیں گے اور وباء سے نجات بھی ملے گی، کیوں کہ صدقات سے بلائیں ٹل جاتی ہیں؛ الله ہر ایک کو اپنے اطراف واکناف کے مدارس، مساجد و مکاتب کی فکر کرنے اور آباد کرنے اور تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین فقط والسلام حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی