Tue, Mar 2, 2021

فری آن لائن نماز وسیرت کورس میں رجسٹریشن کا آخری دن۔

مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے

20-06-2020

 

ای میل )-۱۰ فری آن لائن’’آئو نماز سیکھ کر پڑھیں و سیرت طیبہ‘‘ روزہ کورس براے مرد حضرات 22جون پیر سے آغاز ہونے جارہا ہے۔ 21جون اتوار مرد حضرات کے لئے رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔جس کی کلاس پیر تا جمعہ ہندوستانی وقت کے مطابق بعد مغرب ہوگی ۔
انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد رجسٹرڈ جس کا قیام سن ۲۰۰۵ میں عربی زبان اور قرآن کی تعلیم وترویج کےلئے عمل میں آیا ہے اور جو پچھلے پندرہ برس سےکارکرد ایک تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے نے لاک ڈاؤن میں سارے ہی کورسیز کو آن لائن کردیا ہے۔ اسی سلسلے میں نماز واذکار نماز کوعملی طورپر سیکھنے سکھانے ،ثنا سے لے کر دعائے قنوت تک اور نماز کے متعلقات کی عملی تعلیم وتربیت کے لئے ایک تربیتی اور تعلیمی تحریک کا آغاز کیا ہے، جس میں ۱۰ روزہ کورس اہم کام ہے،جو آن لائن شروع کیا جارہا ہے ۔یہ ایک مرتب کورس ہےجس کا نصاب بھی تیار کیا گیا ہے،وہ مسلمان جن پر نماز فرض ہوچکی ہے اور جو احکام شریعت کے مکلف ہیں اور جنہیں نماز کو سیکھ کر پڑھنا ضروری ہے ان کے لئے یہ کورس مفید ہے،اسی طرح ہمارے وہ نوجوان جو بچپن میں نماز نہیں سیکھ سکے ان کو سکھانے پڑھانے کاایک تعلیمی مشن ہے،یہ کورس مفت ہے ،البتہ داخلہ کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے۔ ۲۲ جون پیر سےآئو نماز سیکھ کر پڑھیں وسیرت طیبہ کورس کے مرد حضرات کے بیاچ کا آغاز ہوگا۔29جون پیر سے خواتین کے بیاچ کا آغاز ہوگاان شاءاللہ.خواتین وطالبات 28جون تک رجسٹریشن کرواسکتی ہیں۔رجسٹریشن کے بعد نصاب وآن لائن کلاسیس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد اس کورس کے نگران و مرتب ہیں اور مولانا محترم ہی کلاس لیں گے۔ اور حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں یہ ادارہ کام کرتا ہے، ’’آئو نماز سیکھ کر پڑھیں و سیرت طیبہ‘‘۱۰ روزہ فری کورس میں داخلہ کےلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے،البتہ واضح رہے کہ نا بالغ بچوں وبچیوں کے لئےیہ کورس نہیں ہے ۔وقت مقررہ پر ہر دن کلاس شروع ہوجائے گی۔ عامۃ المسلمین خاص طور پرنوجوانوں ومرد حضرات وخواتین سے پرخلوص اپیل ہےکہ وہ آن کورس سے استفادہ کریں ۔ رجسٹریشن اور مزید رہنمائی کے لئے سیل نمبر 9966163402-944050891 -پر رابطہ کریں۔نیز ویب سائٹ www.learnarabic.in پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ والسلام

Thanks & Regards

Mufti Syed Asifuddin
Nadwi Qasmi M.A

www.learnarabic.in
91-9849611686
http://www.facebook.com/mufti.s.nadwi

Institute of Arabic Hyderabad
Regular , Weekend and Online Courses

1st Floor Baitul Hamd Khadar Bagh Nanal Nagar Beside G M Garden function Hall. Hyderabad.500008. T.S. INDIA.