Thu, Feb 25, 2021
پڑھنے کے شوقین طلبہ توجہ دیں۔
محمد عبد الحمید السائح قاسمی
ناظم مدرسہ معاذ بن جبل بودھن
مدرسہ معاذ بن جبل بودھن میں مکمل چار مہینوں سے لاک ڈاون کی بناء پر تعلیم کا نظم نہیں ہے،بچّے مدرسے میں پڑھا ہوا قرآن بھول رہے ہیں،وقت بھی ضائع ہورہاہے،اس لئے مدرسے کے تمام بچوں کو گھروں پر ہی رہ کر  قرآن یاد کرنے کی،فون پہ سبق سنانے کی اور پارہ سنانے کی توجہ دلائی جارہی ہے،یہ کام فی سبیل اللہ ہے،اس کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
اگرکوئی طالبِ علم فون پر قرآن سنانے کے لئے تیار ہے، یا عالمیت کی کوئی ابتدائی کتاب پڑھنے کے لئے راضی ہے تو ابھی آپ ہم کو اطلاع فرمائیں۔بہت خوشی ہوگی-
ہم تو مَائِل بَہ کَرَم ہیں،کوئی سَائِل ہی نہیں،      رَاہ دِکھلائیں کِسے، کوئی رَہِ رَوِ مَنزِل ہی نہیں
ہم ایسے طلبہ کے انتظار میں ہیں،جو فون پہ قرآن سنانے کے،یا عالمیت کی کوئی ابتدائی کتاب پڑھنے کے  یا امتحان دینے کے خواہش مند ہیں،آپ بھی بچوں کو اس چیز پر توجہ دلائیں،یہ ہماری نئی نسل کے ایمان کی بھی حفاظت کا کام ہےاور قرآن کی بھی حفاظت کا کام ہے،وقت کی بھی حفاظت کا کام ہے۔
امید ہے کہ اس بہت بڑے نیک کام میں آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔اور ثوابِ جاریہ حاصل کریں گے۔
منجانب:مدرسہ معاذ بن جبل ؓ ، وستانوی نگر، وارڈ(1 )، بودھن،ضلع نظام اباد تلنگانہ، انڈیا،