Sat, Feb 27, 2021
مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کیے زیراہتمام آن لائن جلسہ واقعۂ کربلا اوراسلامی عقائد 
حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی (رکن تاسیسی) و الحاج سید عظمت علی (سکریٹری) کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام بصدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی مدظلہ العالی (صدرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) ہر جمعہ بعد نماز عشاء آن لائن  پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
اس جمعہ آن لائن پروگرام بتاریخ 4/ ستمبر ؁2020ء بروزجمعہ بعد نمازعشاء 9:15 تا 10:15 بجے بعنوان “واقعۂ کربلا کے اجزاء کا تعلق اسلامی عقائد کی روشنی میں” منعقد کیا جارہا ہے؛ جس میں افتتاحی کلمات مقرر ذیشان محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صاحب مدظلہ العالی  (مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) پیش کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر بے باک بزرگ عالم دین حضرت مولانا  احمد سراج عمری قاسمی صاحب مدظلہ العالی (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند صوبہ کرناٹک، و چیرمین فلاح المسلمین چیارٹیبل) بصیرت افروز خطاب فرمائیں۔ 
       ناظم جلسہ محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری مدظلہ (ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) ، محمد فیروز الدین (پریس سکریٹری) نے عامۃ المسلمین سے درخواست کی ہیکہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ دوست و احباب کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اس اپلکیشن سے اپنے دوست احباب کو مربوط کروائیں
جاری کردہ 
حافظ محمد فہیم الدین منیری 
(ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) 
9396949590____9848787553
نوٹ: پلے اسٹور کی لنک
اور پروگرام میں شرکت کی لنک جو پروگرام کے وقت ہی کام کرے گی۔