Tue, Mar 2, 2021

مدرسہ مصباح الھدیٰ مسجد نور کاماریڈی میں جشنِ یوم آزادی ِ ہند تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا،
حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی (نائب ناظم مدرسہ ورکن جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی)نے رسمِ پرچم کشائی انجام دی۔

محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کے مطابق آج مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں حافظ محمد عبد الواجدعلی خان حلیمی (نائب ناظم مدرسہ ہذا) نے رسمِ پرچم کشائی انجام دی مفکرملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی) نے یوم آزادی ِ ہند کےموقع سے برادران وطن کو دل کی عمیق گہرائیوں سے وطن عزیز کی آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی و قومی ہم آہنگی،گنگا جمنی تہذیب کی برقرار ی امن پیار و محبت بھائی چارگی کو عام کرنے کی ضرورت ہے؛
ہندوستان سب سے بڑا جمہوری اور امن پسند ملک ہے، جہاں ہر مذہب کے ماننے والے اپنے اپنے مذہب کے مطابق زندگی مکمل آزادی کے ساتھ گزارتے ہیں، آج ہمیں جو آزادی ملی ہے وہ ہمارے بڑے اکابر علماء کرام کی بے پناہ قربانیوں سے ملی، علماء کرام نے ملک کے محبان وطن، تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو ساتھ لے کر ہندوستان کی آزادی کے لئے لڑائی لڑی، جس کے نتیجہ میں ہمارا ملک بھارت آزاد ہوا، اب اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،
صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم ملک میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور سیکولرزم کی بقاء کے لئے قومی یکجہتی کانفرنس کے ذریعہ پورے ملک میں محنت کررہے ہیں، تمام امن پسند لوگ حضرت مدنی کے ساتھ ہیں، ہمیں بھی چاہئے کہ اچھے اخلاق وکردار کے ذریعہ ملک کی سالمیت کو باقی رکھیں، اور وطن کے نام کو روشن کریں، اور وطن سے محبت یہ ہے کہ اس کی بقاء و حفاظت کے لئے کام کریں،
دعاء ہیکہ ہمارے اس پیارے ملک کو ترقی عطاء فرمائے اور اس ملک کی حفاظت فرمائے،
حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی استاذ مدرسہ ہذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، حافظ محمد مجاہد منھاجی مدرس مدرسہ ہذا نے مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر جناب حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، جناب عبدالغفار صاحب، جناب محمد عبدالعلیم بھائی شمس، عبدالحفیظ شمس صاحب، حافظ تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کے علاوہ نوجوانوں میں قابل ذکر محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور اندرانگر کالونی کاماریڈی، محمد ماجد علی خان سکریٹری مولانا ابوالکلام آزاد سوسائٹی، محمد رفیع الدین رکن مدرسہ ہذا، محمد حمزہ سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ مدینہ، محمدفصیح الدین معتمد مسجد نور اندرا نگر کالونی، محمدوصی ماسٹر مدرسہ ہذا
محمد آصف اندرا نگر کالونی، مولانا نظر الحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔