Sun, Feb 28, 2021
مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کیے زیر اہتمام آن لائن جلسہ شہادت حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ 
حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی رکن تاسیسی والحاج سید عظمت علی سکریٹری کی اطلاع کے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیراہتمام بصدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی مدظلہ العالی صدرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی ہر جمعہ بعد نماز عشاء آن لائن  پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
اس جمعہ آن لائن پروگرام بتاریخ 28/اگسٹ ؁2020ء بروزجمعہ بعد نمازعشاء 9:15 تا 10:15 بجے بعنوان “شہادت سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا پس منظر، اہل سنت والجماعت کے صحیح  عقائد اور شیعہ کے باطل عقائد و نظریات” منعقد کیا جارہا ہے؛ جس میں افتتاحی کلمات مقرر ذیشان حضرت مولانا منظور عالم مظاہری صاحب مدظلہ العالی  منتظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی پیش کریں گے، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر شعلہ بیاں مناظراسلام حضرت مولانا مفتی محمد عمیر قاسمی صاحب مدظلہ العالی (ناظمِ اعلیٰ و مفتیِ ادارہ جامعہ سبحانیہ اندور، وصدر کل ہندمجلس صدائے حق، ورکن کل ہند مجلس  تحفظ سنت، ورکن جمعیۃ علماء ہند ضلع اندور) بصیرت افروز آن لائن خطاب فرمائیں۔ 
       ناظم جلسہ محترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف صاحب مظاہری مدظلہ ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری نے عامۃ المسلمین سے درخواست کی ہیکہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ دوست و احباب کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اس اپلکیشن سے اپنے دوست احباب کو مربوط کروائیں۔ 
جاری کردہ 
حافظ محمد فہیم الدین منیری 
ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی
9396949590_____9848787553
نوٹ: پلے اسٹور کی لنک
اور پروگرام میں شرکت کی لنک جو پروگرام کے وقت ہی کام کرے گی۔