Fri, Feb 26, 2021

جمعیۃ علماء تلنگانہ آندھراپردیش کی عاملہ اجلاس

مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی عاملہ کا اجلاس بتاریخ ١٥/ڈسمبر٢٠١٩ء بروز اتوار بوقت١٢ بجے دن، بمقام جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ یاقوت پورہ حیدرآباد، بصدارت حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش منعقد ہوگا، تمام اراکین عاملہ مدعوئین خصوصی، ضلع اور اس سے متعلقہ منڈل کے صدر جنرل سکریٹری صاحبان سے اس اہم اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
والسلام
مفتی محمود زبیر قاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش