Thu, Feb 25, 2021

مجلس شوری دارالعلوم دیوبند کا صدرالمدرسین و شیخ الحدیث وکارگذار مہتمم کا انتخاب پر مبارکبادی 


حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ وجمیع اراکین جمعیۃ علماء ھند ضلع کاماریڈی تلنگانہ نے قائد جمعیت جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ھند کو دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی عمت فیوضہم (مہتمم صاحب )کو شیخ الحدیث اورحضرت مولانا قاری عثمان صاحب مدظلہ العالی (صدر جمعیۃ علماء ھند )کو کارگزار مہتمم بنانے پر اراکین شوریٰ کے انتخابِ لاجواب پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد صد مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اللہ سبحانہ و تعالی سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ان حضراتِ اکابر کی عمر اقبال اور صحت و قوت میں خوب برکت عطاء فرما کر ان بزرگوں کے سایہ کو تا دیر قائم رکھے تشنگانِ علومِ نبویہ اور امت مسلمہ کو خوب استفادہ کا موقع عطاء فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ