Wed, Feb 24, 2021

جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی جانب سے دو یوم میں 140غرباء تک خوردنی اشیاء کی تقسیم

( )حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے ملک کی موجودہ صورت حال میں غرباء و ضرورت مندوں کی مدد کے سلسلے میں جاری نوٹ میں کہا کہ کرونا وائرس کی وبا سے حفاظت کے لئے حکومت وقت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جس میں غریب افراد جن کا گزر دن بھر کی کڑی مزدوری پر شام کو چولہا جلتا ہے ایسے افراد میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت کے مطابق کہ کوئی پڑوسی غریب بھوکا نہ سوئے، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والا ہو 26/27 مارچ 2020ء کو جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیر اہتمام مختلف اصحابِ خیر کے تعاون سے خوردنی اشیاء کے پیاکج مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی (سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) مولانا نظر الحق صاحب دیناجپوری (نائب صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی) کی نگرانی میں مختلف محلہ جات کے ایک سو چالیس (140) مکانات تک پہنچ کر جناب شیخ احمد صاحب (صدر مسجد مریم) شیخ جاوید، محمد ماجد علی، محمدحنیف، محمد اظہر خان، (مسجد نور) محمد عبدالواجد صاحب (خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) نے تقسیم کیا
یقیناً ہم اللہ کے بندوں پر رحم کریں گے تو اللہ ہم پر رحم کرے گا۔ مسلمان جب تک دوسروں کی مدد میں لگا رہےگا، اللہ اس کے بھی کام بنادیں گے، صدقہ سے بلائیں ٹلتی ہیں،
اسی طرح روزانہ خدام وکارکنان جمعتہ علماء ضلع کاماریڈی، اور اہل خیر کے تعاون سے ضرورت مندوں میں تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔
حافظ محمد یوسف حلیمی انور (نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی)، الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی)، میر فاروق علی صاحب (خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی) محمد مقصود احمد خان صاحب (ایڈوکیٹ) محمد سلیم الدین (سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی) نے تمام معاونین کا شکریہ کرتے ہوئے مزید اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ ایک پیکج جس کی قیمت 600 روپئے ہیں، نقد ادا کریں یا کسی ایک محلہ یا بستی کے غریب احباب میں تقسیم کی ذمہ داری قبول کرلیں یا حسب استطاعت تعاون فرمائیں، نیز جو احباب چاول یا دیگر اشیاء کی شکل میں تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ چاول وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔
نیز گوگل پے وغیرہ سے رقم جمع کروانے کے لئے اس نمبر پر جمع کروائیں. جزاکم اللہ خیرا
+91 9848787553

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں محمد فیروز الدین پریس (سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی)
9951112837۔ 9618156786
9866565786 9000786993