Fri, Feb 26, 2021

حج وعمرہ وتربیتی کورس مع سیرت طیبہ کا پہلا بیاچ

جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجو کیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب لبیک ایجو کیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآباد پچھلے۱۸ ، برس سے عازمین حج وعمرہ کی مخلصانہ خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ،سال رواں کا پہلا بیاچ 10 فروری 2020پیر تا جمعہ بعد عصر تا مغرب سےشروع کیاجارہا ہے ۔حج وعمرہ ومدینہ منورہ تربیتی کورس مع سیرت طیبہ ، مدرسۃ الخیر نزد جی ایم گارڈن ، قادرباغ ،نانل نگر میں حج ٹرینر مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ناظم مدرسۃ الخیر کی راست نگرانی میں نظم کیا جارہا ہے۔جس میں حج وعمرہ کی خصوصی دعائیں ،حج وعمرہ کے مسائل واحکام ، فرائض وواجبات ،حرمین شریفین کی جنرل نالج،عمرہ کا طریقہ قدم بقدم ،حج کے پانچ دن ،اور قیام مدینہ منورہ کے معمولات وآداب کی عملی تربیت دی جائے گی ۔حج کمیٹی وخانگی ٹراویلس کے عازمین مع خواتین بپابندی وقت استفادہ کریں اور اپنے ساتھ قلم وکاپی ضرور لائیں ۔ہر کلاس کے بعد وقفہ سوالات بھی رہے گا۔ واضح رہے کہ کورس پیر تا جمعہ مذکورہ مقام ووقت پر جاری رہے گا،ان کلاسیس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ وقت مقررہ پر کلاس شروع ہوجائے گی۔مزید تفصیلات ورہنمائی کے لئے نائب صدر محمد نواب سے سیل نمبر 9440508941 پر رابطہ کریں۔