Thu, Feb 25, 2021

حج وعمرہ وتربیتی کورس مع سیرت طیبہ کی ہفتہ واری کلاس وکورس

جناب سید شرف الدین صدر لبیک ایجو کیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب لبیک ایجو کیشنل وویلفیر سوسائٹی حیدرآباد پچھلے۱۸ ، برس سے عازمین حج وعمرہ کی مخلصانہ خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ۔سال رواںدس روزہ حج وعمرہ ومدینہ منورہ تربیتی کورس مع سیرت طیبہ ، مدرسۃ الخیر نزد جی ایم گارڈن ،قادرباغ ،نانل نگر میں عصر تا مغرب ،ہرپیر تا جمعہ حج ٹرینر مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اےناظم مدرسۃ الخیر کی راست نگرانی میں جاری ہے۔جس میں حج وعمرہ کی خصوصی دعائیں ،حج وعمرہ کے مسائل واحکام ، فرائض وواجبات ،حرمین شریفین کی جنرل نالج،عمرہ کا طریقہ قدم بقدم ،حج کے پانچ دن ،اور قیام مدینہ منورہ کے معمولات وآداب کی عملی تربیت دی جائے گی ۔حج کمیٹی وخانگی ٹراویلس کے عازمین مع خواتین بپابندی وقت استفادہ کریں اور اپنے ساتھ قلم وکاپی ضرور لائیں ۔ہر کلاس کے بعد وقفہ سوالات بھی رہے گا۔ واضح رہے کہ کورس پیر تا جمعہ مذکورہ مقام ووقت پر جاری رہے گا،ان کلاسیس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ وقت مقررہ پر کلاس شروع ہوجائے گی۔مزید تفصیلات ورہنمائی کے لئے نائب صدر محمد نواب سے سیل نمبر 9440508941 پر رابطہ کریں۔اور ہفتہ واری حج وعمرہ تربیتی کلاس ۱۷فبروری اتوار کو بعد مغرب تا عشاگولڈن جوبلی ہال رونامہ سیاست عابڈس میں ہوگی۔
والسلام
مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے