Tue, Mar 2, 2021

کاماریڈی میں حجاج کرام کے تربیتی پروگرام سے علماء کے خطابات

حج سہولت و برکت کا سفر مولانا سید عابد علی قاسمی
یکم مارچ بروز اتوار صبح دس بجے سے ایس آر گارڈ فنگس حال کاماریڈی میں ضلعی سطح پر رجسٹرحج سوسائٹی کاماریڈی کی جانب سے تربیتی پروگرام کاانعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت الحاج غلام احمد صدر حج سوسائٹی ضلع ATOZ ٹیئپ سنٹر تحصیل روڈ کاماریڈی کر رہے تھے مہمان خصوصی سے نظام آبادضلع حج سوسائٹی مولانا سید عابد علی قاسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج مرد و خواتین ہر عمل کی عملی مشق ابھی سے شروع کردیئے اپنی نیتوں پر خصوصی نظر رکھیں کہ ہمارا حج کا عمل خالص اللہ کے لیے ہو دکھاوا نام و نمود و نمائش سے گریز کریں مولانا اپنے بیان سے حج کے ایام اور وہاں کے اعمال کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی مقبول انور نے نعتیہ کلام پیش کیا حبیب احمد جنرل سیکریٹری حج سوسائٹی ضلع نظام آباد مقامی تیاری سے متعلق روشناس کرایا مولانا شیخ نورالالیاس ناظم مدرسہ کاشف العلوم کاماریڈی نے حجاج کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح نمازی نماز پڑھنے کے طریقہ کو جانتا ہے اسی طرح حاجی اپنے حج کے مسائل حج احوال حج جاننے کی فکر میں لگ جاییں کاماریڈی و اطراف کے حجاج کرام سے مخاطب کرتے ہوئے غلام احمد صدر حج سوسائٹی کاماریڈی نے کہا کہ آغاز ہی سے عازمینِ حج کی رہبری کی جاتی ہے انشاء اللہ کسی بھی قسم کی معلومات اور خدمت کے لیے کاماریڈی ضلع رجسٹرڈ حج سوسائٹی تیار ہے مولانا حسین احمد حسامی نائب صدر حج سوسائٹی نے نظامت کرتے ہوئے تمام عازمین حج کو مباک بات دی اور دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں الحاج حافظ مجیب الدین امام مسجد عرفات حرمین شریفین کی زیارت سے متعلق بیان کیا اس موقع پر عازمینِ حج کی کثیر تعداد موجود تھی اس کے علاوہ حافظ شیخ محمد امتیاز امام مسجد تحصیل محمد جعفر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین محمد عبد المبین غلام محمد محمد قمر متعدد احباب موجود تھے۔