Fri, Feb 26, 2021

دارالعلوم اشرفیہ گولکنڈہ کی مالی اعانت کیجئے

آج سے چھبیس سال قبل قلعہ گولکنڈہ کی کثیر مسلم آبادی میں اسلامی علوم کی نشر واشاعت کے لئے چند درد مند ، مخلص اور علم دوست حضرات نے باہم مشورہ سے احاطہ جامع مسجد اشرفی بڑا بازار میں ’’ دارالعلوم اشرفیہ گولکنڈہ ‘‘ کے نام سے اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام ایک دینی ادارہ کی بنیاد رکھی تھی ، الحمد للہ ادارہ اپنے قیام سے لے آج تک نہایت تسلسل کے ساتھ نونہاں لان ملت کی دینی تعلیم وتربیت اور علوم نبوی کی اشاعت میں مصروف ہے ،تا حال ادارہ میں زائد سوا دوسو طلبہ وطالبات تمام تر سہولیات کے ساتھ حصول علم دین میں مصروف ہیں، ادارہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علاعہدہ تعلیم کا نظم ہے ،لڑکوں کے لئے ناظرہ ،حفظ قرآن ، اردو دینیات ،انگلش ،حساب اور کمپیوٹر کی تعلیم اور لڑکیوں کے لئے مذکورہ شعبہ ٔ جات کے علاوہ تجربہ کار معلمین ومعلمات کی نگرانی میں شعبہ ٔ عا لمیت کا باضابطہ نظم ہے نیز اور خواتین وطالبات کے لئے ٹیلرنگ سینٹر بھی قائم ہے ، ادارہ میں کثیر تعداد مستحق طلبہ وطالبات کی ہے جن کی مکمل کفالت ادارہ کے ذمہ ہوتی ہے ، ادارہ کی کوئی مستقل آمدنی نہیں ہے اور نہ ہی باضابطہ کوئی سفیر مقرر ہے ، اللہ کے فضل وکرم اور اہل خیر اور ملت کے درد مند حضرات کے تعاون اور خصوصی عنایتوں سے ادارہ کے اخرجات پائے تکمیل کو پہنچتے ہیں ، ماہ مقدس رمضان میں جہاں نفل پر فرض اور فرض پر ستر فرضوں کا اجر دیا جاتا ہے جس سے فائدہ اٹھا کر مسلمان خچرت سے خیر خیرات کرتے ہیں ،اس موقع پر مرزا باسط علی بیگ صدر انتظامی کمیٹی ،متین احمد قریشی ،سید اعظم معتمدین ، شوکت علی شکیل صدر مدرس اور مشتاق قاسمی مدرس مدرسہ نے مخیر حضرات سے اپنی اور اپنے متعلقین کی زکوٰۃ ،صدقات ،عطیات ،صدقہ فطر اور مرحومین کی جانب سے مستحق طلبہ وطالبات کی کفالت کے ذریعہ ادارہ کافراخدلانہ تعاون کی گزارش کی ہے ،مزید تفصیلات کے لئے 9440852509,9849438914,9866934841 مذکورہ نمبرات پر ربط پیدا کریں۔ ۔۔