Fri, Feb 26, 2021

دارالافتاء والقضاء کا قیام

الحمد للہ شہر پرکال ضلع ورنگل میں مدرسہ عربیہ جمال القـرآن وکاس نگر کے تحت دارالافتاء والقضاء کا قیام عمل میں آچکا ہے، یہ پرکال کے دارالافتاء کے لیے حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم حیدرآباد‘ حضرت مولانا سید احمد ومیض صاحب ندوی ونقشبندی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد اور حضرت مولانا مفتی مکرم محی الدین قاسمی و حسامی استاذ حدیث وفقہ دارالعلوم حیدرآباد وصدر مفتی دارالافتاء صفا بیت المال انڈیا اسی طرح حضرت مولانا مفتی الیاس صاحب قاسمی وحسامی استاذ حدیث دارالعلوم رحمانیہ اور حضرت مولانا مفتی کلیم الدین صاحب قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم رحمانیہ نے تحریرا اس دارالافتاء کے قیام پر حوصلہ افزائی فرمائی۔ الله تعالی ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین اس دارالافتاء میں بحیثیت مفتی محمد اظہر الدین حسامی پرکال عوام الناس کی شرعی و عائلی مسائل میں رہنمائی فرمائیں گے۔

نوٹ : عامۃ المسلمين سے گزارش ہے کہ اس دارالافتاء سے رجوع ہوکر خدمت کا موقعہ عنایت فرمائیں تو عین نوازش ہوگی

خادم دارالافتاء والقضاء پرکال ضلع ورنگل
قاضی مفتی محمد اظہر الدین حسامی پرکال