Tue, Mar 2, 2021

سٹی جمعیۃ گریٹر حیدرآباد کے تمام حلقوں کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام کو لیکر پہنچیں اندرا پارک

حیدرآباد 3/جنوری (راہِ اسلام)مولانا سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ نے تمام ذمہ داران واراکین کو یہ ہدایت دی ہے کہ 4/جنوری ہفتہ کو 2بجے دن دھرنا چوک لور ٹینک بینڈ اندرا پارک پر کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ کے سلسلہ اپنے اپنے علاقوں سے زیادہ سے زیادہ افراد کو جوڑنے کی کوشش کریں۔ منتظمین کی اپیل ہیکہ اپنے اپنے علاقوں سے بیانر بناکر منظم انداز میں شرکت کریں۔ آپ حضرات اپنے اپنے علاقوں سے پلے کارڈز بیانر اور جمعیۃ علماء کے باوقار پرچم اور انڈین فلاگ کو لیکر پر امن انداز میں احتجاج کے مقام پر پہونچنے کی فکر کریں۔