Fri, Feb 26, 2021

۔29جنوری 2020ء کو بھارت بند کے اعلان کی تائید
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس مقصد کے لئے جو آواز اُٹھے اُس کو قوت پہنچانا، بحیثیت مسلمان ہم سبھوں کا شرعی فریضہ ہے، این آر سی ، سی اے اے اوراین آر سی کے لئے پہلے قدم کے طور پر این پی آر ظالمانہ کوششیں ہیں، جن کا مقصد ہندوستان پر منوواد کو مسلط کرنا اور مسلمانوں اور دلتوں کو اُن کے وطن سے محروم کر دینا ہے، حکومت کی ان ناپاک سازشوں کے خلاف بہوجن کرانتی مورچہ نے ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۰ء کو ’’ بھارت بند‘‘ کا اعلان کیا ہے، اس مورچہ میں جناب وامن مشرام جیسا دلت لیڈر اور حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی جیسے معتبر اور صاحب نظر عالم دین شامل ہیں؛ اس لئے تمام مسلمانوں، انصاف پسند شہریوں اور ابنائے وطن سے درخواست ہے کہ وہ اس بند میں بھرپور تعاون کریں، یہ ملک سے، قوم سے، ملت سے اور مظلوموں سے محبت کا عین تقاضا ہے۔

۲۷؍جنوری ۲۰۲۰ء خالد سیف اللہ رحمانی