Fri, Feb 26, 2021

کاماریڈی میں عظیم الشان فقیدالمثال نعتیہ مشاعرہ۔
مہمان شعراء کی ہوگی شرکت۔

مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری (آرگنائزر سکریڑی جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) و محمد فیروز الدین (پریس سکریڑی جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام عظیم الشان فقیدالمثال نعتیہ مشاعرہ بصدارت حضرت مولانا سعید احمد صاحب سندھیلوی (نائب صدرمجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) بتاریخ 28 نومبر 2020ء ۱۲ ربیع الثانی ١٤٤٢ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی انشاءالله منعقد ہوگا۔
اس پرنور مشاعرہ کی سر پرستی خادم قوم و ملت حافظ لئیق احمد خان صاحب (ریاستی سکریڑی جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ) فرمائیں گے؛ جبکہ مہمان شعراء کرام میں استاذ الشعراء حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب تمیم نظام آبادی (امام وخطیب مسجد عبداللہ نظام آباد) و مداح رسول محترم مولانا مفتی اکرام الحسن مبشر صاحب (امام وخطیب مسجد عامرہ عابڈس حیدرآباد) وبلبل دکن محترم مولانا علیم الدين واحد صاحب حیدرآبادی، مداح رسول محترم جناب حافظ محمد ادریس صاحب مصباحی شرکت کریں گے؛ اور نعتیہ کلام پیش کریں گے، اسی طرح مہمان خصوصی کی حیثیت سے نظام آباد کے مشہور ومعروف علماء کرام حضرت مولانا سمیع الله قاسمی صاحب دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد) ومحترم مولانا عبدالقیوم شاکرقاسمی صاحب مدظلہ (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نظام آباد) بھی تشریف لائیں گے۔
نیز محترم مولانا شیخ اعجاز حسین صاحب زیدلطفہ (امام و خطیب جامع مسجد مرکز کاماریڈی) مولانا شیخ احمد صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی) مفتی عمران خان صاحب (سکریڑی جمعیۃ علماء کاماریڈی) مفتی ریحان صاحب (مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) مولانا حسین احمد حسامی (ناظم مدرسہ کاشف العلوم کاماریڈی) مولانا رضوان صاحب (ناظم مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکندہ) حافظ عبدالعلیم فاروقی صاحب (ناظم مدرسہ خیرالنساء للبنات بچکندہ) مفتی عمر بن عیسیٰ صاحب (مدرسہ عبداللہ بن عباس بانسواڑہ) مفتی جمشید صاحب (صدر جمعیۃ علماء پٹلم) حافظ سعید صاحب (صدر جمعیۃ علماء گاندھاری) بحیثیت مہمان اعزازی شرکت فرمائیں گے، حافظ محمد خواجہ یاسین صاحب حلیمی (استاذ مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی) نظامت کے فرائض انجام دیں گے اسکے علاوہ محترم الحاج محمد انور صاحب دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ) کی نگرانی میں یہ پروگرام منعقد ہوگا۔
مہمان شعراء کرام وضلع کاماریڈی کے مشہور ومعروف نعت خواں حضرات عشق و محبتِ رسولﷺ میں ڈوب کر پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسول اکرمﷺ سے کنویز مشاعرہ الحاج مقصود احمد خان صاحب ایڈوکیٹ (لیگل ایڈوائزر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی) وجمیع اراکین جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے۔
نوٹ: مندرجہ ذیل فون نمبرات پر اپنے آمد کی اطلاع فرمادیں، حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی 9618156786 الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ 9848577257