Sun, Feb 28, 2021
قوم وملت کی خدمت وقت کا اہم تقاضا ہے
کاماریڈی جمعیۃ علماء کی خدمات قابل ستائش مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی کا اظہارتشکر۔ 
حیدرآباد میں گذشتہ ماہ بڑے بارش سے ہونے والے نقصانات کی پابجائی کسی جماعت سے بھی ناممکن ہے، ہر تنظیم و جماعت اپنے اپنے طور پر خدمت میں لگی ہوئی ہے،
بتوفیق خداوندی جمعیۃ علماء کاماریڈی نے حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر ابتداء ہی سے خدمت میں لگی ہوئی ہے، جمعیۃ علماء کاماریڈی کی جانب سے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی و قائی دامت برکاتہم کی زیر سر پرستی 4 مرحلوں میں راشن و دیگر ضروریات زندگی پرمشتمل اشیاء کے پاک کی تقسیم عمل میں آئی، کاماریڈی کے عوام بالخصوص ائمہ مساجد صدور ونوجوانان و کارکنان جمعیۃ نے اس سلسلہ میں گراں قدر خدمت انجام دی،
کاماریڈی سے ایک وفد حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، مولانا منظور عالم صاحب مظاہری صدر منڈل محمد فیروز الدین پریس سکریٹری ، حافظ تقی الدین منیری جنرل سکریٹری منڈل نے مرکزی دفتر جمعیۃ علماء پہونچ کر نقد رقم ایک لاکھ تیرانوے ہزار پانچ سو روپے (193500) حافظ یوسف انور حلیمی صاحب نے مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کے سپرد کیا،
اس موقع پر مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی نے کہا کہ ہم اہلیان کاماریڈی کے ممنون و مشکور ہیں کہ مستقل کاماریڈی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امداد فراہمی کے لئے مستعد رہتے ہیں، الله تعالی تمام کارکنان جمعیۃ و معاونین کو بہترین جزائے خیر دے۔