بھارت بند کو کامیاب بنانے حافظ محمد فہیم الدین منیری کی اپیل
کسانوں کی طرف سے ہونے والے بھارت بند کی حمایت کرنے اور بھارت بند کو مکمل کامیاب کرنے کی حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
کسان ہندوستان کے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔
کسانوں کی دن رات کی محنتوں ہی کی وجہ سے ہندوستان کے ہر شخص کو اناج غذا ملتی ہے
ایسے محنتی کسان آج سڑک پر بیٹھ کر اپنے خلاف ہونے والے ظلم کی روک تھام کے لئے حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
ان حالات میں ہر ہندوستانی کو چاہئے کہ وہ کسان کی حمایت کریں اور کل 8 دسمبر 2020 بروز منگل ہونے والے بند کو مکمل کامیاب کرنے کے لئے کاروبار بند رکھیں
حکومت بھارت کسانوں کے مطالبات کو بغیر کسی شرائط کے قبول کر لیں